جنیشور مشر ٹرسٹ میں بیٹھیں گے اکھلیش

لکھنؤ16 اکتوبر (ایجنسی): سماجوادی پارٹی کے دفتر سے سی ایم کا تحفظ سنیچر کو ہٹا دیا گیا۔ اس حفاظتی انتظامات کو اب جنیشور مشر ٹرسٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسا کسی بڑے افسر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اکھلیش یادو پارٹی آفس نہیں جائیں گے۔ وہیں اے ڈی جی سیکوریٹی نے جوانوں کو ہٹانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پارٹی میں سی ایم اکھلیش یادو کو لے کر کیا مسئلہ ہے اس سلسلے میں سیاسی مبصر اور سینئر جرنلسٹ نریندر سریواستو کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادو پارٹی اور حکومت میں ہورہے نظر انداز سے کافی پریشان ہیں۔ سی ایم کے کاروباریوں کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جارہا ہے۔ اس سے بھی وہ نالاں ہیں۔ دوسری جانب ملائم سنگھ یادو نے پریس کانفرنس کرکے ہلچل مچادی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگلے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پارلیمنٹری بورڈ کرے گی۔ اس بیان کے بعد پارٹی میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے اس پر سنیچر کے روز ایٹاوا میں ایک پروگرام کے دوران شیوپال یادو نے کہا کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو ہی ہوں گے۔ اس سلسلے میں جانکاروں کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی لڑائی ہے ون مین شو کی وجہ سے سبھی دلبرداشتہ ہیں۔