جو شخص اﷲتعا لیٰ کی ناراض لوگوں کی رضامندی میں چاہتا ہے اﷲتعالیٰ اسکو لوگو ں کے حوالے کردیتا ہے ۔ نبی کریم ﷺ

حضور ﷺ کا معجزہ : کھجور کے گچھے کا چلنا
ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا کہ مجھے یہ کیسے یقین آئے کہ آپ نبی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر میں اس کھجور کے خوشہ (گچھے) کو بلالوں تو تم میرے نبی ہونے کو مان لوگے؟ اس نے کہا: ہاں! آپ ﷺ نے اس گچھے کو بلایا، وہ درخت سے اُتر کر رسول اللہ ﷺکے پاس آیا اور پھر آپﷺ کے حکم سے واپس چلا گیا، دیہاتی فوراً اس معجزہ کو دیکھ کر ایمان لے آیا۔ [ترمذی:3628 ، عن ابن عباسؓ]
ایک فرض کے بارے میں : صبح کی نماز ادا کرنے پر حفاظت کا ذمہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جس نے صبح کی نماز ادا کی، وہ اللہ کی حفاظت میں ہے۔‘‘ [مسلم :1493 ،عن جندبؓ ]
ایک سنت کے بارے میں : قرض کی ادائیگی کی دعا
رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ کو یہ دعا قرض کی ادائیگی کے لئے سکھائی : (اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ) ترجمہ : اے اللہ! مجھے اپنا حلال رزق عطا کرکے حرام سے میری حفاظت فرما اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا سب سے بے نیاز کردے۔ [ترمذی: 3563]