جھارکھنڈ میں ماہی گیروں کو پکا مکان اور دو لاکھ کا بیمہ

رانچی 22 ستمبر (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست کے سبھی 33 ہزار ماہی گیروں کو پختہ مکان مہیا کرائے گی ساتھ ہی ماہی گیروں کو دو لاکھ کا اکسیڈنٹ بیمہ بھی کرایا جائے گا۔ جس کا پریمیم خود ریاستی حکومت ادا کرے گی۔ ماہی گیروں کی رہائش کیلئے سوالاکھ اور بیت الخلا کیلئے 12ہزاروپئے دیئے جائیں گے۔ نجی شعبے میں ہیچری کی تعمیر کیلئے 90 فیصد سبسیڈی دی جائے گی۔ مچھلی پیداوار کیلئے 50 فیصد کی سبسیڈی پر فیڈ دیا جائے گا۔ دو ماہ میں مچھلی فیڈریشن کی تشکیل کی جائے گی اس سے کسان مچھلی کے اکسپورٹ کرسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ ریاستی سطح کے مچھلی مہوتسو اور سمینار کا افتتاح کرنے کے بعد ماہی گیروں سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مچھلی کے بیج کیلئے اسپان یا ڈیم پر 90 فیصد سبسیڈی ہر طبقے کو دی جائے گی ۔ سمیتیوں کیلئے ورکنگ شیڈ کی تعمیر کرائی جائے گی۔ 2018 تک ندی میں 2000مقامات پر ریوائن فش فارمنگ کیلئے دو لاکھ روپئے فی یونٹ خرچ کئے جائیں گے۔