جھارکھنڈ کی ہرپنچایت میں لائبریری قائم کی جائے گی: رگھوور

رانچی 07 جون (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی تہذیب اور ثقافت کو دنیا تک پہنچانے میں کتابوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ جھارکھنڈ میں پنچایت سطح تک لائبریریوں کی تعمیر ہو اس کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ لائبریریوں میں جھارکھنڈ کے شہیدوں کے سوانحہ حیات ،یہاں کی تہذیب اور روایات بتانے والی کتابیں رہیں گی۔ یہ باتیں وزیراعلیٰ رگھوور داس نے پروجیکٹ بھون واقع کانفرنس ہال میں پربھات پرکاشن کی طرف سے جھارکھنڈ سے متعلق 54 کتابوں کا اجرا کرنے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو کتابیں ضرور خریدنا چاہئے