جھارکھنڈ کے ہرایک گاؤں کی بجلی کاری کیلئے حکومت پابند عہد:رگھوور

جھارکھنڈ کے ہرایک گاؤں کی بجلی کاری کیلئے حکومت پابند عہد:رگھوور
رانچی 21 اگست (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک پیشرار بلاک کے سبھی گاؤں کو بجلی کی روشنی سے جگمگا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 70 برسوں کے بعد بھی لوہر دگا کے اس دورافتادہ بلاک کے 55 گاؤں میں لوگوں کو بجلی نہیں ملنا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جھارکھنڈ کے ہرایک گاؤں کو بجلی جیسی بنیادی سہولت دستیاب کرانے کیلئے پابند عہد ہے۔ وزیراعلیٰ آج لوہر دگا ضلع کے پیشرار بلاک میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی منصوبہ کے تحت بجلی کاری کے کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلاک میں 71 کروڑ کی سڑک اور 55 کروڑ کی بجلی کاری منصوبہ کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر ایک ارب 43 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ساتھ ہی 6 کروڑ کی املاک کی تقسیم 300 مستفیدین کے درمیان کی گئی۔