جی ایس ٹی کو قانون سازیہ کی منظوری دلائیں گے

اپوزیشن کودلتو ں کی اتنی فکر ہے تو وظیفے کی پوری رقم مرکز سے ہی کیو ں نہیں دلادیتے :نتیش

پٹنہ 4 اگست ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہاہے کہ گجرات میں بی جے پی کی بنیاد ہل چکی ہے ۔ پہلے پاٹی دار تحریک نے پی جے پی حکومت کو ہلایا اور اب دلتو ں کی تحریک اسے آزمائش میں ڈالے ہوئے ہے۔وزیراعلیٰ جمعرات کو قانون سازیہ کے مانسون اجلاس کے اختتام کے بعد میڈ یاسے گفتگوکررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ بہار میں شراب بندی کافیصلہ کوئی سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ سماجی اصلاح کا قدم ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ریاستی حکومت دہشتگری اور نظم و نسق پربھی کوئی سمجھو تہ نہیں کرنے والی ہے ۔قانون سازیہ کے مختصر مانسون اجلاس کو کامیاب بتا تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس دوران 13 بلوں کا پاس ہوناایک رکارڈ ہے جس میں شراب بندی سے متعلق بل خصوصیت کا حامل ہے ۔راجیہ سبھا سے جی ایس ٹی بل پاس ہو نے کاخیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ لوگ سبھا سے بھی پاس ہو جائے گا۔ اور حکومت بہار بھی اسے بہار قانون سازیہ کی منظوری دلانے کیلئے تیارہے۔دلت طلباء کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامہ پرنتیش کمار نے کہاکہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے اس لئے وہ ہنگامہ کرکے وقت خراب کرتے ہیں مجھے توکام کرنے کاموقع عوام نے سو نپا ہے اس لئے کام کررہاہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن کو دلتو ں کی اتنی ہی فکرہے تو وہ وظیفہ کی پوری رقم مرکز سے کیوں نہیں دلوادیتے ہیں۔ویٹ کی شرح میں اضافہ کے خلاف اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کاجواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں سات عزائم اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کیلئے رقم کی ضرورت ہے ۔اگراس معمولی اضافے سے جو رقم حاصل ہونے والی وہ اپوزیشن مرکز سے دلوادے توہم ویٹ میں مجوزہ اضافہ بھی واپس لے لیں گے۔انہوں نے شراب بندی پر اپو زیشن کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کھل کر کیو ں نہیں کہتی ہمیں شراب بیچنے دیاجائے ۔