حدیث دولت خرچ کرتے رہو ، رکو مت ،ورنہ ہوسکتا ہے کہ خدا بھی دولت کے دروازے تم پر بندکردے ۔ نبی کریم ﷺ

حضور ﷺ کا معجزہ : رسول اللہ ﷺ کی دعا کی برکت

حضرت ابو زید (عمرو بن اَخطبؓ) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنا مبارک ہاتھ، میرے چہرے پر پھیرا اور میرے لیے دعا فرمائی، (اسی کی برکت تھی کہ) ان کی عمر ایک سو بیس سال ہوجانے کے باوجود سر میں چند ہی بال سفید ہوئے تھے۔ ترمذی: 3629 ، عن ابی زیدؓ
ایک فرض کے بارے میں : ہر مسلمان پر روزہ رکھنا فرض ہے
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’تم میں سے جو شخص (رمضان کے) مہینے کو پائے، تو اس کو (ضرور) روزہ رکھنا چاہیئے‘‘۔ سورۂ بقرہ :185
ایک سنت کے بارے میں : رمضان کا مہینہ آئے تو یہ دعا پڑھے
حضرت عبادہ بن صامتؓ فرماتے ہیں کہ جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا تو آپﷺ ہمیں یہ دعا سکھاتے : (اَللّٰھُمَّ سَلِّمْنیْ لِرَمَضانَ وَسَلِّم رَمَضانَ لِیْ وَسَلِّمْہٗ لِیْ مُتَقَبَّلًا) ترجمہ: اے اللہ! رمضان کے روزوں کے لیے مجھے صحت و سلامتی عطا فرما اور رمضان کو میرے لیے سلامتی کا مہینہ بنا، اور اس (مہینے میں کیے جانے والے میرے) اعمال کو قبول فرما۔ کنزل العمال: 24272