حسن روحانی پھر ایران کے صدر منتخب

دبئی، 20 مئی (رائٹر) ایرانی صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں مسلسل دوسری بار شاندار جیت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ عبدل رضا رحمانی فضلی نے آج بتایا کہ صدر حسن روحانی کو 57 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر وزیر موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ ” صدارتی انتخابات کل چار کروڑ 12 لاکھ ووٹ پڑے، جن میں سے مسٹر حسن روحانی نے دو کروڑ 35 لاکھ ووٹ حاصل کرکے الیکشن جیت لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کے حریف امیدوار ابراہیم رئیسی کو ایک کروڑ 58 لاکھ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ مسٹر روحانی کے انسٹاگرام پر سابق صدر محمد خاتمی نے مسٹر روحانی کی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ فتح کی علامت بناتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔ مسٹر روحانی کے چیف آف اسٹاف حامد ابوطلیبی نے ٹوئیٹ کیا کہ مسٹر روحانی 60فیصد ووٹ جیت چکے ہیں۔ کل ہونے والے صدارتی انتخاب میں زبردست ووٹنگ ہوئی تھی۔ اور مجموعی طور پر 70فیصد ووٹ پڑے تھے۔ اس صدارتی انتخاب میں موجود صدر حسن روحانی اور شدت پسند حریف سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ صدارتی انتخاب کے ساتھ بلدیاتی اور پنچایتوں کے بھی انتخابات ہوئے ہیں۔ مسٹر رئیسی جو 56سال کے ہیں اور 68سالہ مسٹر روحانی نے لائیو ٹیلی ویژن پر ایک دوسرے پر بدعنوانی اور تشدد پھیلانے کے سنگین الزام لگائے تھے۔ مسٹر روحانی اور رئیسی کے درمیان زبردست نکتہ چینی کے درمیان ہونے والی انتخابی مہم کے بعد اس کے نتائج پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ مسٹر حسن روحانی اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے انتخابی میدان میں اترے تھے۔ سال 2015میں دنیا کی عظیم طاقتوں کے ساتھ ان کے کئے گئے نیوکلیر معاہدے پر اس انتخابی نتیجے کو عوام کی تائید مانا جارہا ہے۔