حسینابنگرا ٹیم نے 4 وکٹ سے میچ جیتا

سیوان 26 دسمبر( راجیش کمار)حسن پورہ بلاک کے کر ماسی گاﺅں واقع نورنگ اسٹیڈیم میں کرسمس کے موقع پرالیون اسٹار کرکٹ ٹورنا منٹ کا فائنل مقابلہ حسینا بنگرا بنام استی کے درمیان کھیلا گیا۔حسینا بنگرا کی ٹیم نے ٹارس جیت کر پہلے گیند بازی کر نے کا فیصلہ لیا۔جس میں حسینا بنگرا کی ٹیم نے مقررہ 20 اور کے لاسٹ اور میں ہی چار وکٹ سے جیت درج کر لی ۔ جیت کی ٹرافی بلاک کانگریس کے صدرجاوید علی کے ہاتھو ں دی گئی ۔مین آف دی میچ اورمین آف دی سریز فاتح ٹیم کے رتیش کمار کو قرار دیاگیا۔اس موقع پر شاہنواز علی ، بنکو علی ، چنٹو سنگھ ، پنکج سنگھ ،نصرالدین علی اورعبداللہ وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں ناظرین موجو د تھے ۔