حسین گنج میں خاتون فٹ بال ٹورنا منٹ 29 سے

سیوان 22 جنوری ( راجیش کمار)انڈو گلف سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ دارو ں نے آج حسین گنج کھیل میدان کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع سے بی ڈی او راکیش کماربھی مو جو د تھے۔بتایاجاتاہے کہ یہاں29 جنوری سے خاتو ن فٹ بال ٹورنا منٹ کاانعقاد ہو نے والاہے اسی کی تیاری کی جارہی ہے ۔ٹورنامنٹ کے حوالے سے بی ڈی او راکیش کمارنے کہاکہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہماری موجود گی میں منعقدہو نے جارہاہے ۔اس موقع سے ٹرسٹ کے سکریٹری سرورعالم جمال ، نائب صدر عارف جمال ، پرور عالم ، خازن عبداللہ ، صلاح کارجاویداختر سمیت ٹرسٹ کے تمام اراکین مو جو د تھے ۔