خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف میں منعقد دعوت افطار میں شریک ہوئے نتیش اور لالو

پھلواری شریف 26 جون (پرویز عالم): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج شام ایم ایل اے شیام رجک کے ذریعہ خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف کے کمیونیٹی ہال میں منعقد دعوت افطار میں شرکت کی۔ ساتھ ہی ریاست اور ریاست کے تمام باشندگان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں کیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست کے تمام باشندگان کے درمیان میل جول، محبت اور بھائی چارہ بڑھتا رہے گا اور ریاست کی ترقی نئی اونچائیوں تک پہنچے گی۔ اس موقع سے شیام رجک نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد ،ریاست کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، خانقاہ مجیبیہ کے انتظام کار حضرت سید شاہ منہاج الدین قادری ،وزیر مالیات عبدالباری صدیقی ،وزیر اقلیتی فلاح ڈاکٹر عبدالغفور سمیت سینکڑوں کی تعداد میں پہنچے روزہ داروں کا استقبال کیا۔ روزہ افطار کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان رحمت وبرکت کا مقدس مہینہ ہے اس مہینے میں امیرغریب اور اونچ نیچ کا امتیاز ختم ہوجاتا ہے اور ایک دسترخوان پر سبھی لوگ مل جل کر روزہ افطار کرتے ہیں۔ اس سے سماج میں امن چین اور سماجی برابری کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ اس موقع سے سابق وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد نے کہا کہ پوری دنیا میں اسلام کے ماننے والوں کیلئے ہی نہیں رمضان کا مہینہ ہندستانی تہذیب کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ افطار سے سماجی خیرسگالی اور بھائی چارہ کو مضبوطی ملتی ہے۔ آپسی میل محبت اور مستحکم ہوتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں غریب غربا کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاتی ہے۔ اس موقع سے شیام رجک