دسترخوانِ تاثیر

ایگ فرائی رائڈ

اجزاء : باسمتی چاول۔ایک کلو ، انڈے۔چھ عدد ، ہری پیاز کے پتے۔ایک پیالی ، شملہ مرچ ۔ ایک پیالی ، سفید مرچ۔ایک چائے کا چمچ ، چکن کیوب ملا میدہ۔ایک کھانے کا چمچ ، تل کا تیل۔چند قطرے ، زردے کا رنگ ایک چٹکی ، گاجر۔دو عدد ، سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ ، سفید سرکہ۔دو کھانے کے چمچ ، لہسن۔چھ جوئے ، تیل۔آدھا پیالی
ترکیب:ایک بڑی دیگچی میں چاولوں کو بہت سارے پانے کے ساتھ دو کنی ابالیں۔ ساتھ میں سفید سرکہ اور نمک ڈال دیں۔ جب ابال آجائے تو پانی نکال کر دم پر دیں۔ جب دم آجائے تو دیگچی سے نکال کر اخبار پھیلا دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے لہسن ڈالیں اور گولڈن براؤن کرلیں۔ انڈوں کو پھینٹ کر زردے کا رنگ ملائیں۔ پھر تیک میں ڈال کر جلدی جلدی چمچ چلائیں۔ جب انڈوں کے ٹکڑے بن جائیں تو سبزیاں سویا سوس سرکہ چینی اور میدہ ڈال کر بھون لیں اور چاول ڈال دیں۔ اب دونوں ہاتھوں میں چمچ لے کر تیز آنچ پر چاول اوپر سے نیچے کریں۔ جب سب اچھی طرح مکس ہوجائیں تو تل کا تیل ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔

بفلو چکن سیلیڈ
اجزاء: چکن بون لیس بریسٹ ۔2عدد ، انڈا۔1عدد ، دودھ۔1/2کپ ، لیموں کارس۔2کھانے کے چمچے ، میدہ۔2کھانے کے چمچے ، کارن فلور۔2کھانے کے چمچے ، بیکنگ پاؤڈر ۔1/2کھانے کے چمچے ، نمک ۔1/2چائے کا چمچہ ، سفید مرچ ۔1/2چائے کا چمچہ ، مسٹرڈ پاؤڈر۔1/2چائے کا چمچہ ، آئس برگ لیٹس ۔2کپ ، مولی (سلائس) ۔2عدد ، لمبی اور باریک کٹی شملہ مرچ۔1عدد ، لمبا اور باریک کٹا ٹماٹر۔1عدد ، کوٹیج چیز(چوکور ٹکڑے) ۔1/2کپ ، نمک۔1/2چائے کا چمچہ ، کْٹی لال مرچ ۔1/2 چائے کا چمچہ ، چلی گارلک سوس ۔1کھانے کا چمچہ ، کیچپ۔1کھانے کا چمچہ ، فرنچ ڈریسنگ ۔4کھانے کے چمچے ، فرائی کی ہو ئی سموسہ پٹیاں۔1کپ
ترکیب: بیٹربنانے کے لیے 1عدد انڈا، 1/2کپ دودھ، 2کھانے کے چمچے لیموں کا رس ، 2کھانے کے چمچے میدہ ، 2کھانے کے چمچے کارن فلور، 1/2چائے کا چمچہ بیکنگ پاؤڈر، 1/2چائے کا چمچہ نمک، 1/2چائے کا چمچہ سفید مرچ اور 1/2چائے کا چمچہ مسٹرڈ پاؤڈر کو ملا کر بیٹر بنالیں۔ اب 2عددچکن بریسٹ کے فنگرزکو اس بیٹر میں ڈِپ کرکے لائٹ گولڈن اور خستہ ہونے تک فرائی کریں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں پھر ایک پیالے میں 2کپ کٹے آئس برگ لیٹس ڈالیں اور اوپر 2عددلال مولی کے سلائس ، 1عددلمبی اور باریک کٹی شملہ مرچ، 1عددلمبا اور باریک کٹا ٹماٹر ، 1عددلمبا اور باریک کٹا کھیرا ، 1/2کپ کوٹیج چیز، 1/2چائے کا چمچہ نمک، 1/2چائے کا چمچہ کْٹی لال مرچ، 1کھانے کا چمچہ چلی گارلک سوس، 1 کھانے کا چمچہ کیچپ اور 4کھانے کے چمچے فرنچ دریسنگ اچھی طرح مکس کریں اوپر 1کپ فرائی کی ہوئی سموسہ پٹیاں اور فرائی کی ہوئی چکن فنگرز ڈالیں۔ اب اسے سرو کریں۔
رنگین انڈا پلاؤ
اجزاء: انڈے بنانے کے لئے اجزاء: انڈے۔6۔8عدد ، ریڈ فوڈ کلر۔حسبِ ضرورت ، براؤن فوڈ کلر۔حسبِ ضرورت ، گرین فوڈ کلر۔حسبِ ضرورت
پلاؤ کے لئے اجزاء: سیلا چاول۔2/1کلو ، ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچہ ، یخنی۔ ایک لیٹر ، دہی۔ایک کپ ، تیز پتے۔3عدد ، پیاز۔3عدد ، چھوٹی الائچی۔8عدد ، کٹْی کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچہ ، ہری مرچیں۔6۔8 عدد ، گھی۔2/1کپ ، نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب: انڈے تیار کرنے کا طریقہ: پانی گرم کرکے اس میں 6۔8عددانڈوں کو اْبال لیں۔اب ان کے چھلکے اْتار کر حسبِ ضرورت ریڈفوڈ کلر حسبِ ضرورت براؤن فوڈ کلر حسبِ ضرورت اور گرین فوڈ کلرکوپانی میں ڈال کر ان میں انڈے ڈال کر چھوڑ دیں۔جب کلر اچھی طرح سے انڈوں پر لگ جائیں تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
:بگھار بنانے کا طریقہ
اب ایک پتیلی میں 2/1کپ گھی شامل کرکے پیاز ڈال کر برا?ن کرلیں۔آدھی پیاز نکال کر تشو پیپر پر پھیلا دیں اور آدھی پتیلی پر رہنے دیں۔پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کاپیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔اب اس میں ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ،8عددچھوٹی الائچی،3عدد تیز پتے اور 6سے 8عدد ہری مرچیں شامل کرکے2سے 3منٹ بھون لیں۔پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔ اب اس میں ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ،8عدد چھوٹی الائچی، 3عدد تیز پتے اور 6۔8 عدد ہری مرچیں شامل کرکے2سے 3منٹ بھون لیں۔پھر اس میں ایک کپپ پھینٹی ہوئی دہی شامل کردیں۔ دہی بھن جائے اور گھی الگ ہوجائے تو ایک لیٹر یخنی شامل کرلیں۔جب یخنی میں اْبال آجائے تو 2/1 کلو چاولوں کو شامل کردیں اور ڈھک کر پکائیں۔ جب چاولوں کا پانی خشک ہونے لگے تو باقی بچی براؤن پیاز اور انڈے شامل کرکے دَم پر لگا دیں۔دَم پورا ہوجائے تو ڈش آؤٹ کرکے سرو کریں۔