دسترخوان افطار

گڑ کی چٹنی
اجزاء :ڑابت لال مرچ۔آٹھ سے دس عدد ، مونگ پھلی۔آدھا کپ ، تِل۔ایک سے دو کھانے کے چمچے ، ڑابت زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ ، گڑ۔آدھا کپ ، املی کا پیسٹ۔ایک کپ ، نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب:آدھا کپ گڑ کا شیرا تیار کرلیں۔آدھا کپ پسی ہوئی مونگ پھلی ،آدھا کھانے کے چمچے تِل ،ایک چائے کا چمچہ ڑابت زیرہاور آٹھ سے دس عدد ڑابت لال مرچوں کو بھون کر پیس لیں۔اب اسے گڑ کے شیرے میں ڈال کر ایک کپ املی کا پیسٹ شامل کر لیں۔اس کے بعد حسب ضرورت نمک ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔آخر میں اسے اتار کر سرو کریں۔
میلن موکٹیل
اجزاء: فریش میلن۔ایک سے دو عدد ، کریم۔آدھا کپ ، شوگر سیرپ۔تین سے چار کھانے کے چمچے ، لیموں کا رس۔ایک کھانے کا چمچہ ، آئس کیوب۔حسب ضرورت
ترکیب:پہلے ایک سے دو عدد فریش میلن کے کیوبز کاٹ لیں۔بلینڈر میں تین سے چار کھانے کے چمچے شوگر سیرپ ،فریش میلن کے کیوبز ،ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس اور حسب ذائقہ آئس کیوبز ڈال کر بلینڈ کر لیں۔اب اسے سرونگ گلاس میں ڈال کر آدھا کپ کریم سے گارنش کر کے سرو کریں۔
بھتورا
اجزاء:ڈو کے لئے: میدہ۔آدھا کلو م، بیکنگ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچہ ، سوجی۔آدھا کپ ، چینی۔ایک چائے کا چمچہ ، تیل۔تلنے کے لئے ، نمک۔حسب ذائقہ
فلنگ کے لئے: چکن کا باریک قیمہ۔200گرام ، پیاز۔ایک عدد ، ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک چائے کا چمچہ ، پسی لال مرچ۔ایک چائے کا چمچہ ، کٹی کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچہ ، لیموں کا رس۔ایک چائے کا چمچہ ، ہرا دھنیا۔آدھا گٹھی ، ہری مر چیں۔چار سے پانچ عدد ، گھی۔چھ کھانے کے چمچے ، نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب:پہلے آدھا کلو میدے میں ایک چائے کا چمچہ بیکنگ پاوڈر،آدھا کپ سوجی،ایک چائے کا چمچہ چینی،اور حسب ذائقہ نمک ملا کر گوندھ لیں۔پھر ایک پین میں گھی یا تیل گرم کر کے ایک عدد پیاز اور ایک چائے کا چمچہ لہسن ادرک کا پیسٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں چکن کا باریک قیمہ شامل کر کے بھون لیں۔رنگ تبدیل ہونے لگے تو ایک چائے کا چمچہ پسی لال مرچ،آدھا چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ،ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس،آدھا گٹھی ہرا دھنیا،چار سے پانچ عدد ہری مرچیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے مکس کر لیں۔خشک ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔اس کے بعد ڈو کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور ان میں تھوڑا سا قیمہ ڈال کر چاروں طرف سے بند کر لیں اور ہاتھ کی مدد سے دبائیں۔آخر میں پین میں تیل گرم کر کے بھتورے کو ڈیپ فرائی کر لیں اور تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔
مرغ پنیر پکوڑا
اجزاء: چکن کا قیمہ۔ایک پاو ، کوٹیج چیز۔100گرام ، لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچہ ، بیسن۔آدھا کپ ، پسی لال مرچ۔ایک کھانے کا چمچہ ، پسی ہلدی۔ایک چائے کا چمچہ ، پسا گرم مصالحہ۔آدھا چائے کا چمچہ ، پسا دھنیا۔ایک چائے کا چمچہ ، باریک کٹا ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچے ، باریک کٹی ہری مرچیں۔دو کھانے کے چمچے ، سوڈا۔آدھا چائے کا چمچہ ، تیل۔فرائی کے لئے ، نمک۔حسب ضرورت
ترکیب:ایک مکسنگ باول میں ایک پاو چکن کا قیمہ ، 100گرام کوٹیج چیز ،ایک کھانے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ ،آدھا کپ بیسن ،ایک کھانے کاچمچہ پسی لال مرچ ،ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی،آدھا چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ ،ایک چائے کا چمچہ پسا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا ،دو کھانے کے چمچے باریک کٹی ہری مرچیں ،آدھا چائے کا چمچہ سوڈا اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے بیٹر کر لیں۔پین میں تیل گرم کر کے بیٹر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں اور ڈش آوٹ کر لیں۔آخر میں چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
پاستا اسپرنگ رول
اجزاء: چکن بریسٹ (کیوبز)۔300گرام ، لہسن ادرک کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچہ ، ہری مرچ سلائس۔تین سے چار عدد ، گاجر سلائس۔ایک عدد درمیانی ، ہری پیاز سلائس۔تین ٹکڑے ، تیل۔آدھا کپ ، کٹی پیاز۔ایک عدد درمیانی ، بریڈ سلائس۔دو عدد ، مانڈا پٹی۔ایک درجن ۔
بیک پارلر سویاں اور بیک پار لر مکس ساشے ترکیب:بیک پارلر پاستا کو نمک ملے ابلے پانی میں پانچ منٹ یا گلنے تک ابالیں۔اب چھلنی میں سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر اایک طرف رکھ دیں۔ایک پین میں پانچ کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے اس میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک عدد درمیانی کٹی پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر دو منٹ فرائی کریں۔پھر اس میں 300گرام چکن بریسٹ کیوبز اور مصالحہ مکس ساشے شامل کر کے ایک منٹ فرائی کریں۔اب اس کی چھوٹی ٹکیہ بنائیں۔ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں کباب دونوں طرف سے پانچ منٹ فرائی کریں۔اب انہیں ایک درجن مانڈا پٹیوں میں رول کر کے ڈیپ فرائی کریں۔