دسہرہ کے دوسرے دن پوجاپنڈالوں میں امنڈا عوامی سیلاب

پٹنہ، 9اکتوبر (نمائندہ)۔ دسہرہ کے موقع پر آج دوسرے دن پوجا پنڈالوں میں زبردست بھیڑ امڈی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بنے پوجا پنڈالوں میں عقیدتمندوں نے پہنچ کر پوجا پاٹھ کیا۔ پورے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک پوری متاثر بند رہی ۔ ڈاک بنگلہ چوراہا واقع پوجا پنڈا ل میں آج بھاجپا کے ریاستی صدر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی اور کانگریس کے لیڈر پریم چندر مشرا وغیرہ بھی پہنچے۔ اس موقع پر سوشیل کمار مودی سے تاثیر کے نمائندہ نے گفتگو کی۔ سوشیل کمار مودی نے درگا پوجا کی مبارکباد دی اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے دسہرہ اور محرم کو آپسی بھائی چارہ اور پرامن ماحول میں منانے کی اپیل کی۔