دنیا کے نمبر دو آل را¶نڈر بنے جڈیجہ

نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے رویندر جڈیجہ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز بننے کی شاندار کارکردگی کا فائدہ ملا ہے اور وہ آئ¸ س¸ س¸ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک بولر بننے کے بعد اب نمبر دو ٹیسٹ آل را¶نڈر بھی بن گئے ہیں۔جڈیجہ نے پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دھرم شالہ میں چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے لئے گیند اور بلے سے میچ فاتح مظاہرہ کیا۔جڈیجہ کو دھرم شالہ ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا اور ساتھ ہی وہ مین آف دی سیریز بھی بن گئے ۔ ہندستان نے یہ سیریز 2۔1 سے جیتی۔جڈیجہ نے سیریز میں 25 وکٹ لینے کے علاوہ 127 رنز بھی بنائے جس میں دھرم شالہ ٹیسٹ کے پہلی اننگز کے 63 رنز شامل ہیں۔اپنی اس کارکردگی سے جڈیجہ 422 کی بہترین درجہ بندی کے ساتھ نمبر دو آل را¶نڈر بھی بن گئے ہیں۔ان کے اور سرفہرست شکیب الحسن کے درمیان اب صرف نو پوائنٹس کا فاصلہ رہ گیا ہے ۔ شکیب کے 431 پوائنٹس ہیں۔آل را¶نڈر رینکنگ میں ہندستان کے روی چندرن اشون 413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں جڈیجہ کو ٹاپ اور اشون کا دوسرے نمبر کا مقام برقرار ہے ۔جڈیجہ کو اپنے گزشتہ 899 درجہ بندی پوائنٹس میں محض ایک پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے اور وہ 898 درجہ بندی پوائنٹس پر ہیں۔اشون 865 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔سری لنکا کے رنگنا ہرات تیسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ چوتھے مقام پر ہیں ۔بلے بازی میں چتیشور پجارا دو مقام گر کر چوتھے نمبر پر اور کپتان وراٹ کوہلی ایک جگہ گر کر پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو 941 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر قائم ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے مقام پر ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں اوپنر لوکیش راہل کو 12 مقام کی لمبی چھلانگ ملی ہے اور وہ اب 23 ویں سے 11 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔راہل نے دھرم شالہ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنائی اور ان کے سیریز میں کل چھ نصف سنچری سمیت 393 رنز رہے ۔وہ سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز رہے ۔آخری ٹیسٹ میں کپتانی سنبھالنے والے اجنکیا رہانے نے بھی تین مقام کا سدھار کیا اور وہ اب 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بولنگ میں 17 وکٹ لینے والے فاسٹ بولر امیش یادو پانچ مقام کی چھلانگ کے ساتھ 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آخری ٹیسٹ میں کھیلنے اترے فاسٹ بولر بھونیشور کمار تین مقام کی بہتری کے ساتھ 36 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔اوپنر مرلی وجے کو تین مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ 34 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔وکٹ کیپر ردھمان ساہا تین مقام کی بہتری کے ساتھ 48 ویں، اشون تین مقام اٹھ کر 56 ویں اور جڈیجہ چھ مقام اٹھ کر 58 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ہندستان کے دوسرے ٹرپل سنچری میکر کرون نائر 10 مقام گر کر 80 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک جگہ گر کر نویں، پیٹر ھیڈاسکمب دو مقام گر کر 37 ویں اور شان مارش چار مقام گر کر 42 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔گیند بازوں میں ناتھن لیون ایک جگہ اٹھ کر 17 ویں مقام پر پہنچے ہیں جبکہ اسٹیو او کیفے پانچ مقام گر کر 35 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔