دپیکا ایشیا میں ٹوئٹرپرسب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں

ممبئی۔5اکتوبر(یواین این )بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے نا صرف اپنی کامیابی کا جھنڈا بالی ووڈ میں گاڑا ہے جبکہ ہالی ووڈ میں بھی انہوں نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے اور اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیشیا میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن چکی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اورہالی ووڈ میں بہترین اداکاری کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نے سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں میں توجگہ بنا ہی لی تھی لیکن اب وہ ایک قدم اورآگے بڑھتے ہوئے دیپیکا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایشیا کی سب سے زیادہ فالوہونے والی اداکارہ بھی بن گئیں۔دپیکا پڈوکون کے ٹوئٹرپرفالوورزکی تعداد 16 ملین (ایک کروڑ 60 لاکھ) سے زائد ہے جب کہ اداکارہ نے یہ اعزاز انڈونیشیا کی گلوکارہ ‘‘ایگنیزمو’’ کو چھینا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نہ صرف ٹوئٹرجب کہ دیگرسماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹراگرام اورفیس بک پر بھی تیزی سے فالوورزبڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فیورٹ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم ‘‘پدماوتی’’ کے لیے 13 کروڑ کا چیک بھی دے دیا ہے جس کے بعد وہ بالی ووڈ میں بھی سب سے زیادہ کمائی کر نے والی اداکارہ بن چکی ہیں۔