دپیکا پا ریان گولسنگ کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی،5 ستمبر (پی ایس آئی)بولی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب ہولی وڈ میں فلم ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ڑینڈر کیج سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ریپیکا پاڈوکون اب بیشتر بین الاقوامی جریدوں کے صفحہ اول کی زینت بن رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کو ایک پیپر میگزین نے ایک ہزار خوبصورت شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے،اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ رومانٹک کامیڈی فلم میں کام کرنا پسند کریں گی تو اداکارہ نے کہا کہ میں بریڈلے کوپر یا ریان گوسلنگ کے ساتھ رومانٹک کامیڈی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔