دپیکا پڈکون کا ”کینز“ فلمی میلے میں شرکت سے انکار

ممبئی ۔ 26 مارچ (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ”کینز“ میں شرکت سے صاف انکار کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون کی کینزفیسٹول میں شرکت کے حوالے سے خبریں خوب سرگرم تھیں تاہم جب اس حوالے سے اداکارہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے 70 ویں کینز فیسٹیول میں شرکت سے صاف کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فلمی میلے میں میری شرکت سے متعلق ساری خبریں غلط ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام توجہ نئی آنے والی فلم ’پدماوتی‘ پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں ۔