دھونی کی طوفانی بلے بازی نے دلائی پونے کو شاندار جیت

پونے ، 22 اپریل (یو این آئی)مین آف دی میچ اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی(ناٹ آووٹ 61) کی طوفانی نصف سنچری اور منوج تیواری (ناٹ آووٹ 17) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے ہوئی 58 رن کی میچ فاتح ناٹ آووٹ شراکت داری کی بدولت رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے گزشتہ چمپئن سنرائزرس حیدرآباد کو آخری اوور تک جاری رہے دلچسپ مقابلے میں ہفتہ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں اپنی تیسری جیت درج کی۔ٹاس گنوانے کے بعد حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ پر 176 رن کا مشکل اسکور بنایا جسے پونے نے آخری اوور کی آخری گیند پر چار وکٹ پر 179 رن بنا کر حاصل کر لیا۔پونے کو کوآخری اوور میں جیت کے لئے 11 رن درکار تھے ۔ منوج تیواری نے پہلی گیند پر چوکالگایا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری گیند پر سنگل لے کر دھونی کو اسٹرائک دیا۔ دھونی نے بھی تیسری گیند پر سنگل لیا اور پھر تیواری نے بھی چوتھی گیند پر سنگل لے کر اسٹرائک دوبارہ دھونی کو دے دیا۔دھونی نے پانچویں گیند پر دو رن بنائے ۔پونے کو آخری گیند پر جیت کے لئے دو رنوں کی ضرورت تھی اور دنیا کے بہترین فنیشر مانے جانے والے دھونی نے آخری گیند پر چوکا لگاکر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں پونے کو تیسری جیت دلا دی۔ پونے کی چھ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ وہیں حیدرآباد کو سات میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دھون¸ نے 34 گیندوں پر ناٹ آوٹ 61 رن میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ آئی پی ایل کے 10 ویں سیزن میں ان کی یہ پہلی نصف سنچری ہے ۔ دھونی نے تیواری (ناٹ آووٹ 17) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے صرف 3.5 اوور میں 58 رن کی میچ فاتح ناٹ آووٹ شراکت داری کی۔راہل ترپاٹھی نے 41 گیندوں میں 59 رن کی شاندار نصف سنچری کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ ترپاٹھی کو راشد خان نے رن آ¶ٹ کیا۔ ترپاٹھی نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 7.4 اوور میں 72 رن کی شاندار شراکت کی۔اس کے علاوہ ا سمتھ نے 21 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکے کے سہارے 27 رن بنائے ۔ انہیں راشد نے بولڈ کیا۔ بین اسٹوکس نے 9 گیندوں میں ایک چوکے کے سہارے 10 رن بنائے ۔

اجنکیا رہانے سات گیندوں میں محض دو رن بنا کر بیپل کی گیند پر کول کو کیچ دے بیٹھے ۔ تیواری نے صرف آٹھ گیندوں میں تین چوکے کی بدولت ناقابل شکست 17 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کی جانب سے راشد نے 17 رن پر ایک وکٹ، بیپل نے 30 رن پر ایک وکٹ اور بھونیشور کمار نے 39 رن پر ایک وکٹ لئے ۔ سدھارتھ کول نے تین اوور میں 45 رن بنائے ۔اس سے قبل موئسس ہینرکس (ناٹ آ¶ٹ 55) کے آتشی نصف سنچری سے گزشتہ چمپئن سنرائزرس حیدرآباد نے تین وکٹ پر 176 رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن ان کے بولر اس اسکور کا دفاع نہیں کر سکے ۔ ہینرکس نے محض 28 گیندوں پر ناٹ آوٹ 55 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ انہوں نے دیپک ہڈا (ناٹ آ¶ٹ 19) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے 3.3 اوور میں 47 رن کی تیز طرار شراکت داری کی۔ ہینرکس نے آخری اوور میں شاردل ٹھاکر کی گیندوں پر تین چوکے لگائے ۔ اس سے قبل 19 ویں اوور میں انہوں نے جے دیو انادکٹ پر چھکا بھی مارا تھا۔ دیپک ہڈا نے 10 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ٹاس گنوانے کے بعد حیدرآباد نے کافی سست آغاز کیا۔ کپتان ڈیوڈ وارنر (43) اور شکھر دھون (30) نے پہلے وکٹ کے لئے 55 رن بنانے میں 41 گیندیں خرچ کر ڈالیں۔شکھر نے 29 گیندوں کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے لگائے ۔ وارنر کو رن بنانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی اور وہ 40 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا ہی لگا پائے ۔ حیدرآباد کے 50 رنز 40 گیندوں میں اور 100 رنز 86 گیندوں میں پورے کئے ۔کین ولیم نے 14 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21، ہینرکس نے ناٹ آ¶ٹ 55 اور ہڈا نے ناٹ آ¶ٹ 19 رنز بنا کر حیدرآباد کی اننگز کو کچھ رفتار دی۔ حیدرآباد کے 100 کے بعد اگلے 50 رنز محض 26 گیندوں میں بنے ۔ حیدرآباد نے آخری پانچ اوور میں 63 رن بنائے ۔ پونے کی جانب سے ڈینیل کرسٹین نے 20 رن پر ایک وکٹ، عمران طاہر نے 23 رن پر ایک وکٹ اور انادکٹ نے 41 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ٹھاکر نے چار اوور میں 50 رن لٹائے ۔ اس میچ سے ٹوئنٹی -20 میں قدم رکھنے والے 17 سالہ واشنگٹن سندر نے تین اوور میں صرف 19 رنز دیے ۔