دھونی کی کپتانی میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں چہل

گا۔ میں پہلی بار ہندوستان کی جانب سے کھیلنے جا رہا ہوں۔ میرے لئے یہ بڑی عزت اور فخر کی بات ہے کہ مجھے قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔ ” آئی پی ایل نو میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے 21 وکٹ لینے والے چہل نے کہا “میں اس بات سے قطعی ہی دباؤ میں نہیں ہوں کہ مجھے زمبابوے میں کھیلنے کا موقع ملے گا یا نہیں۔ اتنا ضرور ہے کہ اس دورے میں مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔ میں دھونی کی کپتانی میں کھیلنے کے لئے بے تاب ہوں۔ مہندر سنگھ دھونی بہت بڑے کپتان ہیں اور آپ ان سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ” آئی پی ایل میں اپنی اس کی کارکردگی کے لئے ہریانہ کے اس نوجوان گیند باز نے کہا “میری کارکردگی اچھی رہی اس بات کی مجھے خوشی ہے اور ہماری بنگلور ٹیم فائنل تک بھی پہنچی۔ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ ہم اتنے نزدیک آکر خطاب نہیں جیت سکے جبکہ ہماری ٹیم اور کپتان وراٹ کوہلی کا مظاہرہ شاندار رہا تھا۔ ” اپنی گیندبازی کیلئے اس نوجوان لیگ اسپنر نے کہا “میں گیند کو فلائٹ کرنے سے ھچکچاتا نہیں ہوں اور حالات کے حساب سے ہی بولنگ کرتا ہوں۔ اپنی گیندوں میں گگلی اور فلائڈر کا استعمال کرتا ہوں اور ساتھ ہی گیندوں کی رفتار میں تنوع لانے کی میری پوری کوشش رہتی ہے ۔ “قابل ذکر ہے کہ چہل آئی پی ایل نو میں پرپل کیپ حاصل کرنے والے میڈیم تیز گیند باز بھونیشور کمار کے 23 وکٹوں سے صرف دو قدم پیچھے رہ گئے تھے لیکن ٹورنامنٹ میں تمام بہترین اسپنروں میں انہوں نے سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اپنے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے چہل نے کہا “وہ ہمیشہ میری حوصلہ بڑھاتے رہے ہیں۔ ان کا صاف کہنا تھا کہ چھکا کھا لو لیکن بلے باز سے ڈرو مت اور وہ کھلاڑیوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہتے تھے . “۔