دہشت گردی سے مل کر لڑیں گے بھارت،آسٹریلیا

نئی دہلی، 10اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے آسٹریلیا کے ساتھ اپنی مستحکم اور متحرک اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو دونوں ملکوں کے سماج کے بہبود بلکہ علاقائی سلامتی، امن اور استحکام کے لئے اہم بتایا اور دہشت گردی اور سرحد پار جرائم سے مقابلے میں تعاون بڑھانے سمیت چھ معاہدوں پر دستخط کئے ۔وزیر اعظم نریندر مویدی نے یہاں حیدرآباد ہاوس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کے ساتھ چوٹی بات چیت میں یہ فیصلے لئے ۔ میٹنگ کے بعد دونوں ملکوں نے جن معاہدوں پر دستخط کئے ان میں بین الاقوامی دہشت گردی اور سرحد پار منظم جرائم سے مقابلے میں تعاون ، شہری ہوابازی سیکورٹی میں تعاون کی حوصلہ افزائی اور ترقی، ماحولیات، ماحولیاتی اور جنگلاتی زندگی کے شعبے میں تعاون ، کھیلوں میں تعاون صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون اور زمین کی نگرانی اور سیٹلائٹ کنٹرول کے شعبے میں ہندوستان کے اسرو اور آسٹریلیا کے جیو سائنس کے درمیان تعاون کے میکنزم کے متعلق معاہدے شامل ہیں۔مسٹر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کی میٹنگ میں دونوں لیڈروں نے ہندآسٹریلیا تعلقات کا جائزہ لیا اور جامع اقتصادی تعاون معاہدہ کے لئے بات چیت میں پیش رفت کے سلسلے میں کئی فیصلے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہندوستان بحرالکاہل خطہ میں امن اور استحکام پر ہی ہمارا مستقبل منحصر ہے ۔ اس لئے اہم ایک محفوظ اور ضابطوں پر چلنے والے ہند بحرالکاہل خطہ کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرن بل کی علاقائی اور عالمی امور پر نقطہ نظر نے ہمارے معاملات میں باہمی تعاون کے نئے پہلو قائم کئے ہیں۔ سلامتی اور سیکورٹی کے شعبہے میں ہمارا تعاون نئی بلندیوں تک پہنچا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہندوستان کے ساٹھ ہزار سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔