دہلی کے خلاف ممبئی کوجیت کا یقین

ممبئی، 21 اپریل (یواین آئی) انڈین پریمیئر لیگ -10 میں مسلسل پانچ مقابلے جیت کر پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر چل رہی ممبئی انڈینس کی ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولس کے خلاف ہفتہ کو اپنے گھریلو وانکھیڑے میدان پر اپنی شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے جیت کا ‘چھکا’ لگانے کے ارادے سے اترے گی۔دو مرتبہ کی چیمپئن ممبئی نے پہلا میچ ہارنے کے بعد حیرت انگیز انداز میں واپسی کی اور وہ اس کے بعد مسلسل پانچ میچ جیتنے کے بعد ٹیبل میں سب سے زیادہ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ دہلی کی کہانی اس ایڈیشن میں بھی تبدیل نہیں ہوئی ہے جو پانچ میں سے دو میچ ہی جیت سکی ہے اور فی الحال چوتھے نمبر پر ہے ۔دہلی نے اپنا پچھلا میچ حیدرآباد سے صرف 15 رن کے فرق سے گنوایا تھا تو وہیں ممبئی نے اندور میں پنجاب کو 27 گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹ سے زبردست شکست دی تھی۔ ممبئی اور پنجاب کے درمیان یہ مقابلہ کافی دلچسپ بھی رہا جس میں روہت شرما کی ٹیم نے 199 رن کے مشکل ہدف کو 15.3 اوور میں ہی حاصل کر لیا تھا۔ ٹیم اور آئی پی ایل کے اسٹار بلے باز بن کر ابھرے نتیش رانا نے اس میچ میں صرف 34 گیندوں میں سات چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آ¶ٹ 62 رن بنا ئے اور اب تو رانا کے ہندوستانی ٹیم میں بھی جگہ بننے کی باتیں بھی ہونے لگی ہیں۔رانا گزشتہ چھ میچوں میں 255 رن کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی ہیں جس میں ان کی تین نصف سنچری بھی شامل ہیں۔ ممبئی کی ٹیم میں جوس بٹلر، روہت، کیرون پولارڈ، ہاردک پانڈیا کے طور پر بہترین بلے باز ہیں۔ بٹلر بھی ٹیم کے دوسرے بہترین اسکورر ہیں اور گزشتہ میچ میں انہوں نے 37 گیندوں میں 77 رن بنائے تھے اور ممبئی نے بڑے ہدف کو بھی محض دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
ممبئی کی ٹیم میں اورینج کپ حاصل کرنے والے رانا سمیت باقی بلے باز اچھی فارم میں کھیل رہے ہیں اور مسلسل ہار جھیل رہی دہلی جیسی ٹیم کے خلاف مضبوط نظر آرہی ہے ۔ ممبئی اپنے انہی بلے بازوں کی بدولت بڑے ہدف کا بھی آسانی سے تعاقب کر لیتی ہے اور گجرات، پنجاب اور بنگلور کے خلاف اس نے دوسری اننگز میں بلے بازی کرکے کامیابی حاصل کی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ممبئی کے اوپننگ اورنچلی صف کے بلے باز بھی اچھے رن بنا رہے ہیں اور ٹیم کسی ایک بلے باز پر منحصر نظر نہیں آتی ہے ۔دوسری طرف دہلی کے پاس بہت مضبوط بلے بازی آرڈر نظر نہیں آرہی ہے اور سنجو سیمسن، سیم بلنگس، کرون نائر، رشبھ پنت، انجیلو میتھیوز اور شریس ایر جیسے کھلاڑی اس کے پاس ہیں۔ گزشتہ میچ میں ٹیم حیدرآباد سے محض 15 رنز سے مقابلہ ہار گئی تھی اور نچلے آرڈر کے بلے باز جدوجہد کرنے کے بعد بھی ٹیم کو جیت کی منزل تک نہیں لے جا سکے تھے ۔اگرچہ ٹیم نے کافی جدوجہد کی تھی۔دہلی شکست کی وجہ سے یقیناً دبا¶ میں ضرور ہے لیکن ممبئی کے تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ، لست ملنگا اور جسپریت بمراہ جیسے باصلاحیت گیند بازوں کو حریف ٹیم کے بلے بازوں کو رن بنانے سے قابو میں رکھنا ہوگا ۔ملنگا اگرچہ پنجاب کے خلاف کافی مہنگے ثابت ہوئے تھے اور 58 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے جس کے بعد ان کی جگہ تیزگیندباز ٹم سا¶تھی کو جگہ مل سکتی ہے ۔وہیں دہلی کے پاس کپتان ظہیر خان کے طور پر تجربہ کار تیزگیندباز ہے تو کرس مورس بھی اچھی گیندبازی کر رہے ہیں اور گزشتہ میچ میں تو صرف وہی چار وکٹ حاصل کرسکے تھے جبکہ باقی گیندباز ناکام ثابت ہوئے تھے ۔ دہلی کے پاس جینت یادو، پیٹ کمنز، میتھیوز اور امت مشرا جیسے اچھے گیندباز ہیں لیکن ٹیم کو گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔