دیا مرزا کی فلم ’’ہپی بھاگ جائے گی‘‘ کی بہت ستائش

ممبئی ۔ 21 اگست (یو این این) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے فلم ’’ہپی بھاگ جائے گی‘‘ کوبہت سراہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیا مرزا نے کہا ہے انہوں نے فلم ’’ہپی بھاگ جائے گی‘‘دیکھی ہے اور انہیں یہ فلم بہت پسند آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خوشگوار اور بہترین فلم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم ناظرین کو بھی بہت پسند آئے گی۔واضح رہے کہ مدثر عزیز کی ہدایت میں بنی فلم ہپی بھاگ جائے گی میں ڈیانا پینٹی، ابے دیول، جمی شیر گل، علی فیصل نے کام کیا ہے۔یہ فلم 19 اگست کو ریلیز ہوئی۔