دیگہا گھاٹ میں ریلوے کوارٹر ٹاور کا افتتاح

پٹنہ 20 فروری ( اسٹاف رپورٹر)ایسٹ سنٹرل ریل کے افسران کیلئے دیگہا گھاٹ میں بن رہے پہلے فیزکے 78 رہائش گاہو ں میں سے 21 رہائش گاہو ں والے ایک ٹاور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔آج ایسٹ سنٹرل ریل کے جی ایم ڈی کے گائن نے اس ٹاور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف اڈمنسٹریٹو افیسر بی پی گپتا اور ویمن ویلفیئر ایسو سی ایشن کی چیئر پرسن سیوانی گائن اور ایسوسی ایشن کے دوسری اراکین بھی موجو د تھیں۔بتا یا جاتاہے کہ اس ٹاور میں ٹائپ 5 کے کل 21 فلیٹ ہیں۔جو ہیڈ کواٹر میں مامور افسران اور محکمہ تعمیرات کے افسران کو الاٹ کئے جائیںگے۔