رنبیر کوعالمی سپر ہیرو بنائیں گے ایان مکھرجی

ممبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) ڈائریکٹر ایان مکھرجی راک سٹار رنبیر کپور کو بین الاقوامی سپر ہیرو بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایان مکھرجی اداکار رنبیر کپور کو لے کر فلم ”ڈریگن” بنانے جارہے ہیں اس فلم میں ہالی وڈ اسٹائل کے انیمیشن اور اسپیشل وزیول افیکٹس ہونگے جس کا کام امریکی سٹوڈیو میں ہی کروایا جائے گا۔اس فلم میں رنبیر کپور سپر ھیرو کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ ڈریگن کو حقیقت میں آنے کے لئے ابھی طویل وقت لگے گا ۔ذرائع کے مطابق ایان اور ان کی ٹیم امریکہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے کیونکہ وہ رنبیر کپور کو ایک بین الاقوامی سپر ہیروز بنانے کے لئے کوئی کور کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ۔