روبوٹ کی تیز رفتار ترقی سے انسانی ملازمتوں کو خطرہ لاحق

کیلیفورنیا: روبوٹ کی تیز رفتار ترقی سے انسانی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے لیکن اب ایک امریکی کمپنی نے زرعی روبوٹس بنانے شروع کر دیے ہیں اور ایک روبوٹ تیز انسانوں کے برابر تیزی سے سیب توڑ کر جمع کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ ’ابنڈنٹ روبوٹکس‘ نے امریکہ میں تارکینِ وطن سے متعلق بدلتی ہوئی پالیسی کے پس منظر میں تیار کیا ہے کیونکہ امریکہ بھر کے زرعی علاقوں میں زیادہ تر کام غیرملکی تارکینِ وطن ہی کرتے ہیں۔ تاہم یہ روبوٹ اتنی تیزی سے کام کرتا ہے کہ 10 افراد کے برابریا اسی تیزی سے درختوں سے پھل اتار سکتا ہے۔ تاہم ابھی یہ صرف سیب توڑ رہا ہے اور انہیں احتیاط سے ایک جگہ جمع کرسکتا ہے۔ ابنڈنٹ روبوٹکس کے سی ای او اور شریک بانی ڈین اسٹیر کے مطابق روبوٹ سیب درخت سے توڑ کر بالکل انسانوں کی طرح کریٹ میں جمع کرسکتا ہے لیکن اسے نیند، کھانے اور وقفہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس وقت ایک روبوٹ 10 انسانوں کے برابر کام کررہا ہے۔ تاہم کسان تنظیموں نے اس روبوٹ پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ لیکن کمپنی کے مطابق بڑھتے ہوئے مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے اور یہ روبوٹ اس کا مؤثر حل ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 1800 کی ابتدا میں زراعت میں مشینری کی آمد سے بہت تبدیلیاں واقع ہوئی تھیں اور اب دوبارہ زرعی نظام کو جدید کرنے کا وقت آگیا ہے جو وقت کا عین تقاضا بھی ہے۔