ریتک روشن استنبول ائیر پورٹ پر خودکش بم دھماکوں کی زد میں آنے سے بچ گئے

ممبئی۔ 29 جون (یو این این) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن استنبول ائیر پورٹ پر خودکش بم دھماکوں کی زد میں آنے سے خوش قسمتی سے بچ گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 42 سالہ اداکار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ استنبول ائیر پورٹ پر ان کی فلائٹ چھوٹ گئی اورنئی فلائٹ اگلے دن ہونے کے باعث وہ وہاں پھنس کر رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے انہیں اکانومی کلاس میں سیٹ مل گئی اور اس کے چند گھنٹوں بعد یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔واضح رہے ہریتک روشن سپین اور افریقا میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے بعد براستہ استنبول بھارت واپس آرہے تھے۔