ریلوے میں سرمایہ کاری سے 6 گنا فائدہ : سریش پربھو

نئی دہلی، 6؍جون(آئی این ایس انڈیا )ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ریلوے میں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کی گئی سرمایہ کاری بہت فائدہ مند رہے گی ، کیونکہ سرمایہ کاری کیا گیا ایک روپیہ اس میں 6 گنا بڑھ جائے گا۔ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے یہ بات منگل کو یہاں فکی میں منعقد ’اسمارٹ ریلوے کنکلیو‘ میں کہی۔انہوں نے ہندوستانی ریلوے کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کئے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزنس مسافروں کے لیے ’اودے ‘نام سے ایک سروس لانچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک نئی کیٹرنگ پالیسی بنائی ہے، جس میں کھانا صرف میکانیکی طریقے سے پکایا جائے گا۔اس کے علاوہ ہم اگلے پانچ سالوں میں بجلی کودوگنا کر دیں گے، گزشتہ دہائی میں یہ 42فیصد تھا۔فکی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اے دیدار سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں اب مواقع دیکھے جا رہے ہیں۔
ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرنے کا موقع پہچانا جا رہا ہے، اس سے بہت خوشی ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ انڈین ریلوے نے ایک مثالی تبدیلی دیکھا ہے۔فکی کمیٹی (انفراسٹرکچر )نلن جین نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ انڈین ریلوے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی شروعات کی ہے۔کنکلیو میں ریلوے بورڈ کے رکن (ٹریفک)محمد جمشید نے انڈین ریلوے پر ایک پریزنٹیشن دیا اور ریلوے میں مواقع کوبتایا ۔