سال 2017 اب تک شاندار رہا ہے: ثانیہ

چنئی ،16اپریل(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ سال 2017 ابھی تک ان کے لیے بہت اچھا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کیا ہے کہ قزاقستان کی اپنی نئی جوڑی داری اروسلاوا شےوےدووا کے ساتھ مل کر خواتین ڈبلز میں آگے بھی بہتر کارکردگی گی۔ ثانیہ کی جمہوریہ چیک کی باربرا سٹرایووا کے ساتھ جوڑی کی ترجیحات مختلف ہونے کی وجہ سے کچھ ہفتے پہلے ختم ہو گئی تھی۔سٹرایووا کے ساتھ ان کی جوڑی دس مقابلوں تک جاری رہی تھی۔ اس سے پہلے اس ہندوستانی نے سوئس سٹار مارٹینا ہنگس کے ساتھ کامیاب جوڑی بنائی تھی۔ ثانیہ نے کہا کہ میں آسٹریلوی اوپن مکسڈ ڈبلز میں گرینڈسلیم فائنل کھیل چکی ہوں۔ برسبین خطاب جیت چکی ہیں اور کچھ ٹورنامنٹ کے فائنل میامی اور سڈنی میں پہنچی ہوں۔ اس کے علاوہ کئی بار سیمی فائنل میں بھی جگہ بنائی، میں اپنی سب سے بڑی ناقد ہوں اور ہمیشہ سوچتی ہوں کہ میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی تھی۔ شےوےدووا کے ساتھ جوڑی بنانے کو لے کر ثانیہ نے کہا کہ میں اسے کافی پہلے سے جانتی ہوں، وہ بہترین کھلاڑی ہے اور گرینڈسلیم خطاب جیت چکی ہے، امید ہے کہ ہمیں تال میل بٹھانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔