سام سنگ نے گیلکسی نوٹ 7 کی فروخت اور پروڈکشن مکمل طور پر بند کردی

Taasir Urdu News Network | Updated 11 Oct 2016, 20:59 IST

واشنگٹن: 

سام سنگ کمپنی نے گیلکسی نوٹ سیون موبائل فون کی فروخت اور پروڈکشن  مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں گیلکسی نوٹ سیون فون کے ازخود بھڑک کر جلنے اور راکھ ہونے کے کئی واقعات کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ ’’ جزوی طور پر‘‘ اس مسئلے کا حل تلاش کریں گے لیکن اس کے بعد ہی کہا گیا ہے کہ گیلکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ حتمی ہے۔

سام سنگ کے مطابق اگست میں لانچ کیے جانے والے اس فون کو لوگوں نے بہت سراہا تھا لیکن چند روز بعد کئی درجن صارفین نے شکایت کی ان کے فن جل کر بھسم ہورہے ہیں اور اس سے قبل آگ پکڑلیتے ہیں۔

ان واقعات کے ایک ہفتے بعد سام سنگ نے فون تبدیل کرنے کی اسکیم شروع کی لیکن ان میں سے بھی بعض فون میں وہی شکایت دیکھی گئی تھی۔ امریکا میں فون تبدیل کرنے کا یہ پروگرام پیش کردیا گیا ہے لیکن یورپ میں ابھی شروع ہونا باقی ہے۔ لیکن اب بھی سام سنگ نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔  اگلے برس فروری میں گیلکسی ایس 8 اور گیلکسی ایس 8 ایج ریلیز کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔