سبھی مذاہب میں بے سہار ا بچو ں کی دیکھ بھال اور انہیں تعلیم دینا بہت بڑی عبادت: وزیرتعلیم

پٹنہ 30 جون ( طارق حسن)بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی سیل کے زیر اہتمام آج مدر سہ شمس الہدیٰ احاطہ میں دعوت افطار کااہتمام کیاگیا۔جس میں بہار پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اوروزیرتعلیم ڈاکٹر اشوک چو دھری ،ریاست کے مویشی پروری محکمہ کے وزیر او دھیش کمار سنگھ ،پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر سید شمائل احمد اور ایڈیٹر رو زنامہ’’ تاثیر ‘‘ڈاکٹر محمد گو ہر ،بہار پردیش خاتون پردیش کی صدر امیتابھو شن ایم ایل اے، ایم ایل سی ڈاکٹر دلیپ چو دھری ،ایم ایل اے امیت کمار ٹنا ،ایم ایل کماری پونم پاسوان ، سبود کمار، سنجے سنہا، ایچ کے ور ما،لال بابو لال ، ڈاکٹر امبوج کمار جھا، ونود کمار سنگھ یادو ،سو من کمار ملک ، او دئے شر ما، منوج سنہا، کندن گپتا، منیش یادو، مو لانامظہرالحق عر بی فارسی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز علی ارشد ،انور ہمراز ، جاوید الر حمن، پرو فیسر آصف جاویدی ،ہارو ن رشید،شریف رنگریز اور متحرمہ سیماسنگھ ، سمیت بڑی تعداد میں رو زہ دار شریک تھے ۔اس دعوت افطار کی سب بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں اقلیتی طبقہ کے 150 سے زیادہ یتیم اور نادار بچو ں نے شرکت کی ۔ان کی خوشی دیکھتے ہی بن رہی تھی انہو ں نے وزیر تعلیم اشوک چودھری سے خوب بات چیت بھی کی ۔وزیر تعلیم نے ان کو محنت سے پڑھنے ،لکھنے اور آگے بڑھ نے کی تلقین کی۔وزیر تعلیم نے بچو ں سے وعدہ کیاکہ ان کی پڑھائی لکھائی میں کسی طر ح کی کو ئی دشواری نہیں آنے دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے محنت اور لگن سے بڑھ لکھ کر نہ صرف خود آگے بڑھ سکتے ہیں بلکہ اپنے والدین اور خاندان والو ں کو بھی غریبی کی دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں۔ انہو ں نے دعوت افطار میں شریک تمام لوگو ں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ سبھی مذاہب میں غریب اور بے سہار ا بچو ں کی دیکھ بھال کر نا اور انہیں تعلیم دینا بہت بڑی عبادت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کانگریس پارٹی غریب اور سماج کے پسماندہ طبقہ کے لوگو ں کی خدمت کرتی آرہی ہے ۔دعوت افطارکی تیاری اور مدعوئین کی ضیافت میں بہار پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے صدر منت اللہ رحمانی اور سیل کے دیگر تمام ذمہ داران پیش پیش تھے ۔