سرحدپارسے مل رہی حمایت جموں وکشمیرمیں بدامنی کی وجہ : راج ناتھ

مناما24اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے آج بحرین سے کہا کہ پاکستان کی زمین سے اٹھنے والی دہشت گردی سنگین تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے اورسرحد پار سے مل رہی حمایت جموں کشمیر میں موجودہ بدامنی کی وجہ ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ امام خلیفہ کو اس بارے میں یہاں دوطرفہ میٹنگ میں بتایا۔بحرین اسلامی کانفرنس کی تنظیم کا اہم رکن ہے جس کا پاکستان بھی ایک رکن ہے۔عرب ممالک کے تین روزہ دورے پر آئے سنگھ نے خلیفہ کو حزب المجاہدین کے مارے گئے برہان وانی کی پاکستان کی طرف سے حمایت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہاں دہشت گرداور ان کے حامی کس آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے، جس نے حکومت کی پالیسی کے اوزارکے طورپردہشت گردی کے استعمال کو چھوڑنے سے انکارکیاہے۔وزیر داخلہ نے پاکستانی دہشت گردبہادرعلی کی جولائی میں گرفتاری کے مسئلے کو اٹھایا۔اسے ایل ای ٹی کیمپوں میں ہتھیار ملے اور اس کے بعداسے ان ہدایات کے ساتھ جموں وکشمیر میں بھیجا گیا کہ وہ سیکورٹی فورسز پرگرینیڈپھینک کرنے کیلئے بھیڑ میں گھل مل جائے۔