سست اور رشوت خور افسران بخشے نہیں جائیں گے : نتیش

سیتامڑھی 17، فروری ( محمد کلیم) وزیر اعلی نتیش کمار نے سیتامڑھی کے بگھی دھام کو سیاحتی مقام کے طور پر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر کمار نے یہاں بابا تپسوی نارائن داس جي کی جنم صدی پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔ حکومت کی کوششوں سے گزشتہ چند سالوں کے دوران ریاست نے ملک کی سیاحت کے نقشے پر اہم جگہ بنائی ہے ۔ سکھوں کے 10 ویں گرو گووند سنگھ جی مہاراج کے 350 ویں پرکاش اتسوپر پٹنہ میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے ملک اور دنیا میں بہار کے تئیں بہترین تاثر قائم ہوا ہے . ” وزیر اعلی نے بگھی دھام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بگھی دھام کی اہمیت کے پیش نظر اسے سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ اس کیلئے اگر فیصلے کی ضرورت ہو گی تو یہاں کے لوگوں سے مشورہ کرکے ضروری فیصلے کئے جائیں گے ۔ یہ علاقہ سیاحت کے نقطہ نظر سے توجہ کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سیتامڑھی کے لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ یہاں بگہی دھام بھی ہے جہاں عقیدت مندوں کا سیلاب امڈتے سیلاب کی طرح آج 17سے 26فروری تک ملک کے کونے کونے سے آئیں گے اور سب اپنے اپنے لئے ڈھیر ساری دعائیں لیکر سیتا کی پاون دھرتی سجا ئیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار بھی آپ کے اس بگہی دھام بابا تپسوی نارائن داس کی یاد میں منعقد ہونے والے اس مہا یگیہ میں تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام میں سستی کرنے والے افسران بخشے نہیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام میں رشوت لینے والے افسران پر بھی ہماری کڑی نظر ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے رشوت کی شکایت مل رہی ہے ایسے پولس والے کی بھی شکایت اب اگر ملتی ہے تو اس پر فورا قانونی کاروائی کی جائے گی ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے اس بگہی دھام میں منعقد مہا یگیہ پروگرام میں بہار کے سیوان،گوپال گنج،چھپرہ،بیتیا،مظفر پور،موتیہاری،پٹنہ کے علاوہ دہلی،ہریانہ،مہا راشٹر،نیپال،مدھیہ پردیش سے اس پروگرام میں عقیدت مند شریک ہورہے ہیں وا ضح رہے کہ مہا یگیہ پروگرام پانچ سو ایکڑ کے وسیع و عریض میدان میں منعقد ہونے جارہا ہے جس لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کا امڈھتا سیلاب بہار کے علاوہ دیگر کئی ریاستوں سے آ رہا ہے اس موقع پر ضلع کے کئی سیاسی سماجی لوگوں نے شرکت کی جس دویش چندر ٹھاکر،سیتا رام یادو،امیت کمار ٹنا،رنجو گیتا،سنیل کمار کشواہا،سردیو رائے،شفیق خاں،ارجن رائے،منوج کمار، کے علاوہ راجد۔جدیو کانگریس کے سینئر لیڈران سمیت دیگر کئی سیاسی پاڑٹی کے کارکنان بھی شریک ہوئے رہیں۔