سلمان اور کترینہ کیف پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

ممبئی،11 اگست (پی ایس آئی) بالی ووڈ کے سلطان اور باربی ڈول کترینہ کیف کئی برسوں کی جدائی کے بعد پھر سے دوست بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے بعدد بنگ خان نے کترینہ کے ساتھ فلموں کے علاوہ اشتہارات میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ایک پھر سلو میاں اپنی سابقہ محبوبہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں لیکن دونوں فنکاروں کی جوڑی کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ ایک مشہور برانڈ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک اشتہار میں جلوہ گر ہوگی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ اب تک چار فلموں میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، یوراج اور ایک تھا ٹائیگر میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔