سماج وادی پارٹی میں مختار انصاری کیلئے کوئی جگہ نہیں:اکھلیش

لکھنؤ، 25جون؍(آئی این ایس انڈیا):وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے سماجوادی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں مختار انصاری کے قومی ایکتا دل کے سماجوادی پارٹی میں انضمام کی اتنی زوردار مخالفت کی کہ انضمام ہی ٹل گیا۔ اب قومی ایکتا دل سماجوادی پارٹی میں شامل نہیں ہوگا اور اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں برخاست کابینہ وزیر بلرام یادو کو بحال کردیا گیا ہے۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مشرقی یوپی کے دبنگ لیڈر مختار انصاری کی پارٹی قومی ایکتا دل کے سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں انضمام کے معاملے پر آج پہلی بار کھلے لہجے میں کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو ٹیم میں نہیں چاہتے اور مختار ان کی پارٹی میں نہیں رہیں گے۔اکھلیش نے ٹیلی ویژن چینل ’’آج تک‘‘کی طرف سے منعقد پروگرام ’’پنچایت‘میں مختار کی پارٹی کو ایس پی میں شامل کئے جانے سے متعلق سوال پر کافی کریدنے کے بعد کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ ہم ایسے لوگوں کو نہیں چاہتے۔قومی ایکتا دل کو سماج وادی پارٹی میں شامل کرنے کے فیصلے کے بارے میں وزیر اعلی نے کہاکہ یہ فیصلہ میں نے نہیں لیا تھا،