سنی لیونی کو پینٹنگ کا شوق

ممبئی، 17 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ کی بے بی ڈال سنی لیونی کو پینٹنگ کا بے حد شوق ہے ۔سنی لیونی بالی ووڈ میں بطور بولڈ اداکارہ معروف ہیں ۔سنی نے اپنے گلیمرس لک سے ہر کسی کو دیوانہ بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ سنی کو پینٹنگ کا بھی شوق ہے ۔ سنی نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے پینٹنگ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے سنجیدگی سے پینٹنگ بنانا اس وقت شروع کیا جب ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا ۔ والدہ کے انتقال کے بعد وہ رات ،رات بھر پینٹنگ بنایا کرتی تھیں اور روتی رہتی تھیں۔والدہ کے انتقال سے دکھی سنی اپنے غم پر قابو پانے کے لئے پینٹنگ بنایا کرتی تھیں ۔ سنی نے بتایا کہ ایسا کرنے سے وہ صبح اٹھ کر بہتر محسوس کرتی تھیں۔ سنی نے اب تک تقریبا 18 خوبصورت تصاویر بنائی ہیں۔