سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

ممبئی،۲۸،ستمبر(پی ایس آئی)ممبئی، بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کی حمایت میں بول پڑے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پارٹیلنٹ کے لیے کھلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف سامنے آگئے ہیں۔ سیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے بھی کھلی ہے جب کہ سرحد پارٹیلنٹ کیلیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے۔سیف علی خان نے کہا کہ ہم آرٹسٹ ہیں صرف محبت اورامن کی بات کریں گے، پاکستانی فنکار امن کا پیغام دے رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے جو ثقافت دکھتی ہے اسے پروان بھی چڑھنا چاہیئے جب کہ کام کرنے کی اجازت کس کو دینی ہے کس کو نہیں یہ فیصلہ حکومت کو قانون کے تحت کرنا چاہیے۔