سی ایم نے کیا نینی تال کو وائی فائی

دہرادون15 ستمبر (ایجنسی): اتراکھنڈ کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک نینی تال کو جمعرات کے روز سے وائی فائی خدمات ملنے لگی ہے۔ نینی تال میں آنے والے سیاح اور مقامی باشندگان اب 24 گھنٹے وائی فائی کا لطف اٹھاسکیں گے۔ وزیراعلیٰ ہریش راوت نے جمعرات کو اس کی شروعات دہرادون سے کی۔ وزیراعلیٰ راوت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وائی فائی سوغات نینی تال کے باشندگان کو دی ہے۔ اس موقع پر ہریش راوت نے کہا ہے کہ نینی تال کے بعد سرکار کانشانہ اتراکھنڈ کے 13مذہبی اور سیاحتی مقامات کو وائی فائی سے جوڑنے کا ہے۔ نینی تال کے بعد حکومت اب ہری دوار ، رشی کیش اور بدری ناتھ سمیت اولی کو وائی فائی زون بنائے گی۔ یعنی اب یہاں آنے والے سیاحوں کو وائی فائی کا مفت لطف اٹھانے کا موقع مل سکے گا۔ یہاں کی وادیوں کو ملک ودنیا کے ساتھ ایک کلک پر سجا کر سوشل میڈیا کے ذریعہ کہیں بھی بھیج سکیں گے۔