شاہ رخ خان سے آف شور انوسٹمنٹس کی تفصیلات طلب

ممبئی۔27جولائی(یواین این)بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کو نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے بیرون ملک سرمایہ کاری اور جائیداد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں ان سے آف شور انوسٹمنٹ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاہ رخ خان سے برمودا، برٹش ورجن آئس لینڈ اور دبئی میں آف شور انوسٹمنٹ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ شاہ رخ خان کو یہ نوٹس انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 131 کے تحت بھیجا گیا ہے۔ یہ سیکشن انکم ٹیکس اتھارٹی کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ انکوائری کر سکیں۔ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جب کہ کنگ خان انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم کے مالک ہیں اور اس کے علاوہ کئی اور بزنس بھی کررہے ہیں لیکن پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد شاہ رخ خان بھی نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس میں شاہ رخ خان کا نام آنے کے باوجود بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں ان سے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جب کہ انکم ٹیکس نوٹس میں اداکار سے بیرون ملک سرمایہ کاری اور جائیداد کے علاوہ بھی سرگرمیوں کی معلومات مانگی ہیں تاہم کنگ خان کی جانب سے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاناما لیکس میں بھارتی سیاست دانوں اور سرمایہ کاروں سمیت فلمی شخصیات امیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن اور اجے دیوگن کا نام بھی سامنے آیا تھا۔