شردھا، ارجن کپور کی ‘ہاف گرل فرینڈ’

ممبئی،۰۱اپریل(پی ایس آئی)بولی وڈ اسٹارز ارجن کپور اور شردھاکپور کی فلم ‘ہاف گرل فرینڈ’ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس میں دونوں ایک دوسرے سے بالکل برعکس نظر آئے۔اس فلم میں ارجن کپور ایک بہاری لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی انگریزی کافی کمزور ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا کہ نئے کالج میں داخلہ لینے کے بعد انہیں شردہا کپور سے پیار ہوجاتا ہے جو کافی ماڈرن ہیں۔ایک طرف جہاں ارجن کپور، شردہا سے سنجیدگی سے پیار کرنے لگتے وہیں شردہا، ارجن کپور کی صرف ہاف گرل فرینڈ بننا چاہتی ہیں۔خیال رہے کہ ارجن کپور اور شردہا کپور پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔فلم ‘ہاف گرل فرینڈ’ ہندوستانی مصنف چیتن بھگت کے ناول پر مبنی ہے۔اس سے قبل ارجن کپور چیتن بھگت کے ناول پر بنائی گئی فلم ‘2 اسٹئٹس’ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔فلم ‘ہاف گرل فرینڈ’ رواں سال 19 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔