اردو | हिन्दी | English
63 Views
Entertainment

شردھا کپور کی فلم ہاف گرل فرینڈ آئندہ سال مئی میں ریلیز ہوگی

SHARADDHA KAPOOR
Written by Tariq Hasan

ممبئی،10 اگست (پی ایس آئی)شردھا کپور اور ارجن کپور کی آنے والے فلم ہاف گرل فرینڈ کو ریلیز کی تاریخ مل گئی۔چیتن بھگت کے ناول سے ماخوذ فلم 19مئی 2017 کو فلم بینوں کیلئے پیش کی جائے گی۔ مرکزی کردار ادا کرنے والی شردھاکپور نے اس بات کا اعلان سماجی ویب سائٹ کا سہارا لیا۔موہت سوری،جنہوں نے ایک ولن اور عاشقی 2جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں،کی زیر ہدایت بننیوالی فلم ہاف گرل فرینڈ میں ارجن کپور اور شردھا کپور پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔فلم کی کہانی مادھو اور ریا کی دوستی کے گرد گھومتی ہے جو باسکٹ بال کی وجہ سے ہوتی ہے۔

About the author

Tariq Hasan