صدر جمہوریہ کو گورنر نے دی پرخلوص الوداعیہ

پٹنہ، 27 اگست (طارق حسن)۔ راج بھون سے روانہ ہوتے وقت صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو گورنر رام ناتھ کووند نے مخلصانہ ’’یادگار نشان‘‘ پیش کیا۔ صدر جمہوریہ نے بھی گورنر کو مومنٹو پیش کیا۔ لیڈی گورنر سویتا کووند بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ بعد میں صدر جمہوریہ نے راج بھون کے حکام اور اہلکاروں کے ساتھ راج بھون کے دربار ہال میں تصویر بھی کھنچوائی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر جمہوریہ کے ساتھ گورنر نالندہ یونیورسٹی کے پہلی تقسیم اسناد تقریب میں حصہ لینے راجگیر بھی گئے۔گورنر نے بھی تقسیم اسناد تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نالندہ یونیورسٹی، راجگیر سے صدر جمہوریہ کے ساتھ پٹنہ ہوائی اڈہ واپس لوٹنے کے بعد گورنر مسٹر کووند نے ہوائی اڈے پر صدر جمہوریہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر انہیں الوداعی دی۔