صدر نے رانچی میں رویندر بھون اور حج ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا

رانچی، 02 اپریل (یو این آئی) صدر پرنب مکھرجی نے آج یہاں جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بننے والے روندر بھون اور حج ہاؤس کی تعمیر کا آن لائن سنگ بنیاد رکھا۔صدر نے رانچی کے کچہری واقع پرانا ٹاؤن ہال کے احاطے میں منعقد تقریب میں رویندر بھون اور حج ہاؤس کی تعمیر کے کام کا آن لائن سنگ بنیاد کرتے ہوئے وزیر اعلی رگھوور داس کو اس کے لئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اکھل بنگ ساہتیہ سمیلن میں وزیر اعلی مسٹر داس نے رویندر بھون بنانے کی بات کہی تھی اور آج اسے انہوں نے پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اکھل بنگ ساہتیہ سمیلن سے وابستہ رہے ہیں۔جھارکھنڈ، مغربی بنگال، بہار، اڑیسہ اور بنگلہ دیش گزشتہ صدی میں بنگال پریسیڈنسی کا حصہ تھے اور یہاں کے ضابطہ، طرز عمل اور روزمرہ کی زندگی کو وہ مخلوط ثقافت مانتے ہے ۔مسٹر مکھرجی نے کہا کہ رویندر ناتھ ٹیگور ایک بہت بڑے آرٹسٹ اور ادیب تھے اور وہ ہندستان کے غیر سرکاری سفیر کے طور پر دنیا بھر میں مشہور تھے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹیگور نے ہندوستان کی روایت، ثقافت اور آواز کو دنیا بھر میں پہنچانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں جب وہ وزیر خارجہ تھے تو مسٹر رویندر ناتھ ٹیگور کے 150 ویں یوم پیدائش کی تقریب منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری انہیں ہی سونپی گئی تھی۔