صرف 14 گھنٹے میں مکان تیار کرنے والا تھری ڈی پرنٹر

بوسٹن: میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ ا?ف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک عظیم الجثہ تھری ڈی پرنٹر تیار کیا ہے جو صرف 14 گھنٹے میں پورا مکان چھاپ کر تیار کر سکتا ہے۔اس گاڑی نما پرنٹر کے دو بازو ہیں اور گاڑی کی پشت پر دو ٹینکس ہیں جن میں تعمیراتی مٹیریل بھرا ہوا ہے۔ یہ پورا نظام ایک بہت بڑا تھری ڈی پرنٹر ہے جو نہ صرف زمین بلکہ چاند اور مریخ پر بھی خلانوردوں کے لیے فوری مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے روبوٹک بازو پر ایک نوزل ہے جو مٹیریل باہر پھینک کر چند گھنٹوں میں بالکل نیا گھر بنادیتا ہے۔ اس کے روبوٹک بازو نہایت احتیاط لیکن تیزی سے مٹیریل بکھیرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور چمچہ نما بازو تعمیراتی سامان اٹھا کر رکھتا رہتا ہے۔اس کی خاص بات اس کا وسیع دائرہ ہے جو ایک گھر بناتا رہتا ہے۔ تھری ڈی مشین کو ا?فت زدہ اور غریب علاقوں میں فوری طور پر مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یوٹیوب کی ویڈیو میں اس روبوٹ کے ذریعے 12 فٹ بلند مکان بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ مکان کے اندر تار اور ضروری پائپس لگاتا رہتا ہے۔ ایم ا?ئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ مکان برفیلے علاقوں اور انتہائی گرم علاقوں میں ہر قسم کے موسم کا مقابلہ کر سکتا ہے۔