عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما کو اپنا آئیڈیل قرار دیا

ممبئی ۔ 24 مارچ (ےو اےن اےن) عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ انوشکا شرما سے بہت متاثر ہیں انہوں نے انہیں اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انوشکا کی آنے والی فلم”پھلوری”ایک منفرد فلم ہے۔فلم کی کاسٹ میں انوشکا شرما،دلجیت دوسنجے،سورج شرما اور مہرین پیرزادہ شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار انشائی لال ہیں ۔فلم24مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنی ہے۔