عالیہ بھٹ کی فلم ڈیئر زندگی کی پہلی جھلک جاری

ممبئی،24 جولائی(پی ایس آئی)گوری شندے کی فلم ڈیئر زندگی کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی ٹویٹر پر فلم کی پہلی جھلک دکھا دی گئی۔ دھرما پروڈکشنز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔شاہ رخ خان کی اپنی عمر سے نصف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ آنے والی آئندہ فلم 25نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم مشترکہ طور پرکرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز اور شاہ رخ خان کی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کرے گی۔فلم سازوں کی طرف سیدکھائی گئی فلم کی پہلی جھلک نہایت دلچسپ معلوم ہوتی ہے۔