عزیز النسا کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

حیدرآباد ، 29 دسمبر (پریس نوٹ ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد شاہد کے بموجب عزیز النساءکو شعبہ تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان ”محروس خواتین کے مسائل اور بازآبادکاری – ریاست آندھرا پردیش کے حوالے سے – ایک تانیثی جائزہ“ تھا۔ اس تحقیقی کام کو انہوں نے پروفیسر شاہدہ‘ صدر شعبہ کی نگرانی میں مکمل کیا۔