علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی اورجامعہ ملیہ اسلامیہ اعلیٰ تعلیم کے بہترین مراکز

پٹنہ25 فروری ( پرمو د کمار پاٹھک)کیریئر ویژن رمنہ روڈ، پٹنہ کے ڈائرکٹر منیر احسن نظامی نے کہا ہے کہ بہار کے طلبا و طالبات میٹرک کے بعد حصول تعلیم کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نیو دہلی کا انتخاب کرکے اپنے مسقتبل کو سنوار سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ دونوں اداروںمیں داخلہ امتحان کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ ہرسال ہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات داخلہ امتحان میں شریک ہوتے ہیں۔ داخلہ امتحان کے لیے آن لائن فارم بھرے جارہے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے گیارہویں جماعت اور ڈپلومہ انجینئرنگ کے لیے آخری تاریخ یکم مارچ ہے جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپلومہ انجینئرنگ کے لیے آخری تاریخ 3 مارچ ہے۔جناب نظامی نے گارجین حضرات کی توجہ اس جناب مبذول کرائی ہے کہ کیریئر ویژن پٹنہ اس امتحان کے تعلق سے پچھلے تقریباً15 سالو ںسے خدمات انجام دیتا رہا ہے اور یہا ںسے ہرسال اس امتحان میں بچوں کا انتخاب ہوتا رہا ہے ۔ ہم پوری دلجوئی سے تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں امتحان کی تیاری کراتے ہیں۔ سوالا ت و جوابات کی شکل میں گائڈ مہیا کراتے ہیں ج سے تیاری کرنے میں بچوں کو آسانیاں فراہم ہوتی ہیں۔ مزید جانکاری درج ذیل نمبرات پر حاصل کی جاسکتی ہے۔ 9931958495,9308280545