عیسائی مذہب کے لوگو ں نے دی وزیراعلیٰ کو کرسمس کی مبارک باد

پٹنہ 24 دسمبر ( اسٹاف رپورٹر)کرسمس کے موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمارنے ایک انئے مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پرعیسائی مذہب کے لوگو ںسے مل کر انہیں مبارک باد دی۔ساتھ ہی بہار کی ہمہ جہت ترقی اور امن و امان کے تئیں اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو کرسمس کی مبارک باد دینے والو ں میں پدم شری سودھاورگز اور ان کے ساتھ آئے دیگر اراکین ، اقلیتی عیسائی ویلفیئر ایسوسی ایشن پٹنہ کے سکریٹری ایس کے لارینس اور ان کے ساتھی ، ویشپ ایم اے لالا چند، ڈاکٹر اے بی میتھیوموجو د تھے ۔انڈیا مشن کے اکزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے بی پی میتھیو کی قیادت میں 30 نفر وفد نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر نتیش کمارسے مل کر انہیںکرسمس کی مبارک باد دی ۔ اور مو سیقی کی توسط سے پربھو ایشو کی ولادت کی کہانی سنائی ۔اس موقع پر ڈاکٹر میتھو کے ذریعہ پر بھو ایشو کے ان پیغامات سے متعلق ہینڈ بل تقسیم کئے گئے جن میں عوان الناس کی بھلائی کی باتیں کہیں گئی ہیں۔ انہو ں نے بتا یاکہ پر بھو ایشو دنیا میں عوان الناس کو گناہ سے بچا نے آئے تھے ان کی مو ت ہوئی اور پھر وہ جی اٹھے ۔ ڈاکٹر میتھیو نے بتایاکہ کرسمس کا صحیح مقصد یہی ہے کہ پربھو ایشو کے پیغامات کو عام کیاجائے ۔ ڈاکٹر میتھیونے بہارکی خوشحالی اور امن و امان کیلئے بھی دعاءکی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے تمام ملنے والے لوگو ں کو مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔