فرضی گو رکھشک سے عوام چوکس رہیں

تلنگانہ کے ہر گھرکو پینے کے پانی کے سپلائی مشن کا افتتاح کر تے ہوئے بولے وزیر اعظم

حیدرآباد۔ 7اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ حکومت کی کارکردگی کی کافی ستائش کی اور کہا کہ ملک میں تلنگانہ ریاست کا شمار کم عمر ریاست میں ہوتا ہے ۔ دو سال قبل ہی اس ریاست کا قیام عمل میں آیا ۔مسٹر مودی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کم عرصہ میں ہر شعبہ میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام جن وجوہات کے سبب عمل میں آیا ‘ انہیں یقین ہے کہ نئی ریاست کے تمام خواب پورے ہوں گے ۔مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے سا تھ مل کر 5پروجیکٹس کو شروع کیا ہے ۔وزیراعظم نے تلنگانہ کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت سے کاندھے سے کاندھا ملاکرچلنے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے ہر گھر کو پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے تلنگانہ حکومت کے باوقار مشن بھاگیرتا کے پہلے مرحلہ کا آج افتتاح کیا۔ ضلع میدک کے گجویل منڈل کے کومٹی بنڈہ دیہات میں قائم پانی کی ٹنکی کے افتتاح کے ذریعہ انہوں نے اس باوقار پروگرام شروعات کی۔ گجویل اسمبلی حلقہ کے 234 دیہاتوں کو پہلے مرحلہ سے پینے کے پانی کی سپلائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر تصویری نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔ بعد ازاں راما گنڈم میں 1600 میگا واٹ کے این ٹی پی سی تھرمل بجلی کے سنٹر ‘ فرٹیلائزر کے پلانٹ کی تجدید ‘ منوہر آباد ‘کوتہ پلی ریلوے لائن کی یادگار کی نقاب کشائی بھی انہوں نے انجام دی۔ وزیراعظم نے کالوجی نارائن پور ہیلت یونیورسٹی کا افتتاح بھی کیا۔ عادل آباد کے جے پور میں 1200 میگا واٹ کے تھرمل بجلی کے مرکز کو قوم کے نام کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگا نہ حکومت کی جانب سے انجام دیئے جانے والے ہر ترقیاتی کام میں مرکزی حکومت ساتھ دے گی۔ نریندر مودی نے ایک طرف مرکز میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے باقی صفحہ 7 پر۔